احد کی شخصیت کو خاکے میں قید نہیں کیا جاسکتا،سجل

احد کی شخصیت کو خاکے میں قید نہیں کیا جاسکتا،سجل

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ احد کی پْرکشش شخصیت کو خاکے میں قید کرنا کسی صورت آسان نہیں ہے۔سجل علی کی جانب سے انسٹاگرام پر احد رضا میر کا ایک خاکہ شیئر کیا گیا ہے جو انہوں نے خود تیار کیا ہے۔سجل نے بتایا کہ وہ مزید فن سیکھنے کی کوشش کررہی ہیں،ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یقین کیجئے کہ احد رضا میر کی خوبصورتی اور پرکشش شخصیت کو اس خاکے میں قید کرنا آسان نہیں ہے۔اداکارہ نے مداحوں سے خاکے کے حوالے سے رائے مانگتے ہوئے پوچھا کہ اْن کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔

مزید :

کلچر -