اداکارہ مہوش حیات کا جھوٹ بے نقاب سوشل میڈیا پر تنقید

اداکارہ مہوش حیات کا جھوٹ بے نقاب سوشل میڈیا پر تنقید

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مہوش حیات کا جھوٹ بے نقاب ہونے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے لیکن اداکارہ نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے والی مہوش حیات نے اس مرتبہ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر چند اشعار کے ساتھ شیئر کی۔تصویر تو پیاری تھی ہی تاہم ایک خاص وجہ کے باعث یہ تصویر کچھ زیادہ ہی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی۔مہوش حیات نے اپنی تصویر کے ساتھ جو اشعار لکھے کم علمی کی وجہ سے ان کا شاعر علامہ اقبال کو بتایا مگر دراصل وہ اشعار محمد اسماعیل الکرخی ندوی نے تحریر کئے ہیں۔

صارفین نے مہوش حیات کو جہاں ان??کی غلطی کا احساس دلایا وہیں انہیں زبردست تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید :

کلچر -