حریم فاروق کی سوشل میڈیا پر علی رحمن کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

حریم فاروق کی سوشل میڈیا پر علی رحمن کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ حریم فاروق نے سوشل میڈیا پر اداکار علی رحمن کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اداکار علی رحمن کے ساتھ اپنے کچھ یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔حریم فاروق نے اِن تصاویر کے ساتھ ہی علی رحمن کے لئے اْن کی سالگرہ کے حوالے سے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔ حریم فاروق نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، قرنطینہ کے دوران آپ کی سالگرہ ایک خاص پوسٹ کی حقدار ہے لہٰذا میں نے اپنی اِس پوسٹ میں وہ تمام تصاویر شیئر کی ہیں۔

جو ہمارے قیمتی لمحات ہیں اور ہماری دوستی کو بہترین طریقے سے بیان کرتی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ میں نے آپ کے ساتھ کسی بھی لمحے میں خود کو سْست اور تھکا ہوا محسوس نہیں کیا۔

مزید :

کلچر -