کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کے دفاتر 11مئی سے کھل جا ئینگے

کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کے دفاتر 11مئی سے کھل جا ئینگے

  

  لاہور (سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر پیر11 مئی سے کھل جائینگے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے دفاتر تمام تر حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں دفاتر میں ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا۔دوسری جانب سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاتر کھولنے سے قبل تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا جائیگا۔آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اسٹاف کے لیے ماسک،ہینڈسینیٹائزر اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایاجائیگا۔خیال رہے کہ مارچ کے مہینے میں پی سی بی اور پی ایچ ایف نے کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے اپنے دفاتر بند کردئیے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -