ساؤتھ ایشین گیمز،میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم

ساؤتھ ایشین گیمز،میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم

  

اسلام آباد(آن لائن /)پاکستان سپورٹس بورڈ نے ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں میں اانعامات کی تقسیم کے پانحویں مرحلے میں مزید 7.5ملین کی خطیر رقم کھلاڑیوں کو فراہم کر دی، گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستان ہینڈ بال ٹیم کے 15کھلاڑیوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت بین الصوبائی رابطہ سامیہ ندیم سے کیش انعامات وصول کیے۔ترجمان پاکستان سپورٹس بورڈ اعظم ڈار کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کی تقریب وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہو ئی،کرونا وباء کی وجہ سے تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا جبکہ تمام تر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئیں،تقریب میں انعات وصول کرنے والے کھلاڑیوں میں قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی عزیز عاطف،محمد آصف علی،محمد شاہد،عمران خان،مزمل حسین،مزمل علی،محمد زبیر،عثمان شوکت،حضرت حسین،عمر حسین،آصف حیات،نوید الرحمان،مبین اشرف،ناصر حسین شامل ہیں۔ پاکستان مینز ہینڈ بال ٹیم نے گزشتہ برس نیپال میں ہونے والی گیمز کے ہینڈ بال ایونٹ کے فائنل میں انڈیا کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ترجمان سپورٹس بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں میں پالیسی کے تحت فی کس 5لاکھ کی رقم تقسیم کی گئی جو ٹوٹل 7.5ملین بنتی ہے۔تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ سامیہ ندیم،وفاقی سیکرٹری محمد علی شہزادہ، پاکستان ہینڈ بال فیڈ ریشن جاید اقبال و دیگر موجود تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -