حالات سے پریشان ہونے کے بجائے مقابلہ کی ضرورت، ثنا ء میر
لاہور(افضل افتخار) پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء نے کہا ہے کہ مشکل حالات ضرور ہیں مگر اس کے باوجود ہمیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہی حالات ایک جیسے ہیں اور حکومت کی جانب سے جو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میں بھی گھر پر ہی رہتی ہوں اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار تی ہوں ثناء میر نے کہا کہ میرے کرکٹ چھوڑنے کے بعد جس طرح سے مجھے میرے پرستاروں سمیت دوستوں نے پیغامات بھیجے ہیں میں ان کی شکرگزار ہوں میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی پاکستان کے لئے کھیلی کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میں اس وقت جو کچھ بھی ہو اس میں صرف اور صر ف پاکستان کی بدولت ہی ہوں اور مجھے عزت و شہرت اس ملک کی وجہ سے ملی ہے میں قومی ویمن ٹیم کے لئے مستقبل کے لئے دعا گو ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرے۔