شاہدرہ،مختلف علاقوں میں پتنگیں اور ڈورسپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

شاہدرہ،مختلف علاقوں میں پتنگیں اور ڈورسپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پولیس چوکی سگیاں نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں تعداد پتنگیں اور ڈور برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق ملزم فقیر حسین پک اَپ کے خفیہ خانوں میں پتنگیں، کیمیکل ڈور اور چرخیوں سمیت بڑے بڑے سائز کے گڈے لوڈ کر کے شہر میں داخل ہو رہا تھا کہ مخبری پر اسے پک اَپ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے 350 پتنگیں، گڈے اور کیمیکل سے تیار 100 چرخیاں اور ڈور برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ مریدکے، کوٹ عبدالمالک اور فیروز والہ سمیت کالا خطائی روڈ سے پتنگیں، ڈور تیار کروا کر لاہور کے پوش علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید ریکوری کے لئے پتنگ سازی کے کارخانوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -