سمن آباد،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد کی کارروائی۔گن پوائنٹ پرڈکیتی کی متعد د وارداتوں میں ملوث رضوان ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران رضوان ڈکیت گینگ کے سرغنہ رضوان اور ساتھی مبین کو گرفتار کر کے ملزمان سے 2لاکھ روپے نقدی اور ناجائز پسٹل برآمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہیں۔