6انسپکٹرز کا تبادلہ منسوخ کرنے کیلئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ

6انسپکٹرز کا تبادلہ منسوخ کرنے کیلئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور نے 6انسپکٹرز، محمد سرور، مراد رسول، عطاء محمد، دلبر خان، عبدالغفور وار مختار احمد کے پنجاب کانسٹیبلری پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ منسوخ کرنے کے لئے آئی جی کو مراسلہ لکھ دیاگیا۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لاہور لیاقت علی ملک نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے چہیتے سفارشی6انسپکٹرز کا پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ منسوخ کرنے کے لئے آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں کچھ عرصہ قبل سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر دی گئی تھیں ان انسپکٹر کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے کے بعد مذکورہ انسپکٹرز کو ایک سال کے لئے پنجاب کانسٹیبلری میں بھجوایا گیا اس حوالے سے پولیس کے چہیتے اور سفارشی 6انسپکٹرز، محمد سرور، مراد رسول، عطاء محمد، دلبر خان، عبدالغفور وار مختار احمد کو پنجاب کانسٹیبلری نہ بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی سی پی او لاہو رکے حکم پر ایس ایس پی ایڈمن نے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیاتبادلہ منسوخ کرکے ان کی جگہ متبادلہ انسپکٹرز میں علی ندیم جعفری، محمد عظم، خالد محمود، منیر احمد، نصیر احمد اور سیف اللہ کا کانسٹیبلری میں تبادلہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون پنجاب اشفاق خان کی جانب سے تاحال تبادلہ منسوخ نہ کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -