پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کورونا ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی رجسٹریشن

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کورونا ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی رجسٹریشن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی۔ڈی ایس پی جوڈیشل سرفراز خان اور ڈی ایس پی غازی کمپنی سلیم مختار اس موقع پرموجود تھے۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کار کونسلز کی سطح پر کام کریں گے اور کورونا بارے حکومتی ہدایات کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں گی۔

نوجوان رضا کار گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کریں گے اور ہنگامی حالات کی صورت میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی ہدایت پر رجسٹریشن کے عمل کے دوران حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ جمیل ظفر نے کہا کہ موجودہ حالات میں لاہور پولیس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -