چوری ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم  

چوری ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم  

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔جوہر ٹاون میں ڈاکووں نے منصور احمد کے گھر سے6لاکھ40ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔اقبال ٹاون میں ڈاکووں نے ابراہیم کے گھر سے 3لاکھ70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔ مغلپورہ میں ڈاکووں نے ظہور کے گھر گھس کر2لاکھ 65 ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.ڈیفنس اے کے علاقہ میں ڈاکووں نے جاوید کے گھر سے 1لاکھ 30 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،نشتر ٹاون میں ڈاکووں نے صائم کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔برکی میں ڈاکووں نے عبید سے 40 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔ٹاون شپ میں ڈاکووں نے یاسین سے 25 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ سمن آبادمیں ڈاکووں نے ابوبکر سے 15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔چوہنگ،ساندہ سے گاڑیاں، شیراکوٹ،مزنگ اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -