سی ٹی او سے ملٹی نیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر ز کی ملاقات

سی ٹی او سے ملٹی نیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر ز کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابدنے ملٹی نیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز فہد قادر اور ڈائریکٹر گورنمنٹ افیئرز ڈاکٹر فیصل ہاشمی سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر پبلک افیئرز اور ڈائریکٹر گورنمنٹ افیئرز نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کورونا کیخلاف محاز پر فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے تمام طبقات قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وبائی مرض کے خلاف ڈاکٹرز کی طرح فورسز کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا کہ ٹریفک پولیس کورونا وائرس کے خطرات سے بچاو کیلئے ملٹی نیشنل کمپنی کے کردار کو سراہتی ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنی نے وارڈنز کیلئے ہزاروں کی تعداد میں فیس شیلڈز اور ماسک فراہم کئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -