گجر پورہ،جوئے کامقدمہ درج کرنے پرعلاقہ مکینوں کا احتجاج

گجر پورہ،جوئے کامقدمہ درج کرنے پرعلاقہ مکینوں کا احتجاج

  

لاہور(کر ائم رپورٹر) کشمیر روڈپر علاقہ مکینوں نے جوئے کا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ اوگجر پو رہ شا ہ زیب خا ن کیخلا ف شد ید نعر ے با زی کرتے ہوئے ٹا ئر جلاکر سڑ ک بند کردی۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل گجر پورہ پولیس نے گھرکے باہر بیٹھے لڑکوں کو گرفتار کیا اور ان کیخلاف جوئے کا مقدمہ درج کرلیااوربرآمد ہونے والے 50 ہزارروپے بھی ہڑپ کر لئے۔شہری محسن نو از نے بتا یا کہ اس کی کچھ لو گو ں سے مخا لفت ہے جنہو ں نے ایس ایچ او کو پیسے دیکر میر ے خلا ف کا روائی کر وائی ہے۔اہل علا قہ نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او شاہ زیب خا ن،سب انسپکٹر سلیم،اے ایس آ ئی آ صف اوردیگراہلکاروں کو معطل کر کے پیسے واپس دلوائے جائیں ورنہ اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اس بارے میں ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ شاہ زیب خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔ علاقے میں جو بھی جرم کرے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -