لاہور پولیس کے 94اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے پنجاب کا نسٹیبلری میں تبادلے

لاہور پولیس کے 94اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے پنجاب کا نسٹیبلری میں تبادلے

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے حکم پر ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت نے لاہور پولیس کے 94اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کا پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلوں کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز میں عابد حسین، منیر احمد، محمد جاوید توصیف،ناصر علی، سجاد حسین، کامران مختار، محمد انوار خان، محمد یوسف، محمد سلیم، نور محمد، محمد ریاض، ثمر راشد خان، عاطف سرور، محمد عمران، محمد راشد، لیاقت علی، انیس احمد، محمد اصغر، غلام مصطفی، نصب علی، سمیع اللہ،محمد عمران آصف، بشارت علی، محمد زمان، ندیم اقبال، محمد عمران، عمران خان، محمد اکبر، محمد ندیم، ماجد خان،محمد داؤد، لیاقت علی، امتیار علی، عرفان شاہد اور محمد فاروق سمیت دیگر شامل ہیں پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو فوری طور پر پنجاب کانسٹیبلری میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب کے سٹینڈنگ آڈر نمبر 09/2001کے مطابق مذکورہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز دو سال تک پنجاب کانسٹیبلری میں رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -