کورونا وباسے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے کو 51ارب روپے کا نقصان

کورونا وباسے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے کو 51ارب روپے کا نقصان

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کو تیل اور گیس کے شعبے میں اپریل کے دوران بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر عائد ٹیکس، مراعات اور رائلٹی کی مد میں نقصانات شامل۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے باعث ملک بھر لاک ڈاؤن ہے جس سے طلب میں کمی ہوئی اور حکومت کو اپریل کے دوران 51 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر عائد ٹیکس، مراعات اور تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ہونے والے نقصانات بھی شامل ہیں۔تیل اور گیس کا شعبہ جس میں تیل اور گیس کی تلاش، ڈرلنگ اور پیداوار شامل ہے انھیں مجموعی طور پر 15 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔اپریل کے دوران ہی طلب میں کمی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے 9 ارب 40 کروڑ روپے جبکہ سوئی ناردن گیس پائپ لائن کمپنی نے 12 ارب 90 کروڑ روپے نقصان ظاہر کیا ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 9 ارب روپے اور ایل پی جی انڈسٹری کو 7 کروڑ روپے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کورونا نقصانات

مزید :

صفحہ اول -