افغان امن عمل کی حمایت ہمارے پر خلوص جذبہ خیر سگالی کا ثبوت ہے: جنرل باجوہ

افغان امن عمل کی حمایت ہمارے پر خلوص جذبہ خیر سگالی کا ثبوت ہے: جنرل باجوہ

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کا بھرپور تعاون پُرخلوص جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغان مصالحتی عمل کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنما ؤں کے درمیان ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -