پنجاب اور سندھ میں دکانیں،چھوٹی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز پیر کو کھلیں گے
لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے اگرچہ ملک بھر میں 9 مئی بروز ہفتہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور چھوٹی دکانیں اور کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کیا ہے مگر اس اعلان پر عملدرآمد پیر11 مئی سے ہو گا۔وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں ہفتے میں دو روز یعنی ہفتے اور اتوار کو دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔اس لئے آج اور کل اتوار کو دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔سندھ اور پنجاب وفاقی حکومت کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
سوموار،نرمی