پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

  

لاہور(جاوید اقبال)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے میڈیکل اینڈ ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ایکٹ(ایم ٹی آئی) کے خاتمہ کیلئے بھرپوراحتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا،پی ایم اے لاہور کے صدرپروفیسر اشرف نظامی احتجاجی تحریک کے کنوینر ہوں گے،احتجاجی تحریک کے آغاز سے قبل پی ایم اے رہنماؤں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان۔ذرائع کے مطابق پی ایم اے لاہور نے ایم ٹی آئی ایکٹ کی منسوخی کیلئے تحریک چلانے کے فیصلے کو حتمی شکل دے دی جس کیلئے پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن نے تمام ڈاکٹرز تنظیموں،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،ینگ کنسلٹنٹ ایسو سی ایشن،اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن،پرائیویٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشنوں،نرسنگ ایسی ایشنوں اور پیر ا میڈیکل ایسو سی ایشن سے رابطوں کا آغاز کر دیا۔ عید کے فوری بعد پی ایم اے کانفرنس منعقد کرے گی جس میں حکومت کو ڈیڈ لائن دی جائے گی کہ وہ ایم ٹی آئی ایکٹ واپس نہ لئے جانے پر صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی۔اس حوالے سے پی ایم اے کے صدر پروفیسر اشرف نظامی سے بات کی گئی تو انہوں نے مجوزہ احتجاجی تحریک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹ کی منسوخی کیلئے بھر پور طریقے سے تحریک شروع کی جائے گی۔

پی ایم اے

مزید :

صفحہ اول -