آلو، انڈے، چکن، بیف، مٹن، خشک دودھ کی قیمتیں بڑھ گئیں

    آلو، انڈے، چکن، بیف، مٹن، خشک دودھ کی قیمتیں بڑھ گئیں

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ملک میں رمضان المبارک کے دوران پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارمیں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 5.14 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 3.85 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 23.68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹرکی قیمتوں میں 3.11 فیصد اورچینی کی قیمتوں میں 0.12 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.22، دال چنا کی قیمتوں میں 1.43 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 3.11 فیصد، پٹرول کی قیمتوں میں 15.55 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیڑل کی قیمتوں میں 25.20 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اعداد وشمارمیں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 16 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ایل پی جی، آلو، انڈے، چکن، دال ماش، دال مونگ ثابت، مٹن، گائے کا گوشت اور خشک دودھ سمیت دیگراشیائے ضروریہ شامل ہیں۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن بارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں پیاز،لہسن،ٹماٹر،چینی، دال چنا، ویجی ٹیبل گھی، سرسوں کا تیل آٹا اور پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگراشیا شامل ہیں البتہ 25 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ اول -