چینی بحران، انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان اور خرم دستگیر کو آج معاونت کیلئے طلب کر لیا

چینی بحران، انکوائری کمیشن نے شاہد خاقان اور خرم دستگیر کو آج معاونت کیلئے ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں حالیہ چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی درخواست پر انہیں اور خرم دستگیر کو آج طلب کرلیا۔شاہد خاقان عباسی نے شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء کو دوبارہ خط لکھ کر چینی بحران کی انکوائری میں تفصیلات دینے کی پیشکش کی تھی۔خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ شوگرانکوائری کیلئے انہیں (شاہد خاقان) اور خرم دستگیرکوپیش ہونیکا موقع دیا جائے، شوگراسکینڈل سے متعلق کمیشن کو اہم معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ شوگر انکوائری کمیشن کے رکن گوہر نفیس نے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو جوابی خط لکھ کر آج طلب کرلیا ہے۔لیگی رہنماؤں کو آج ساڑھے 3 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر بلایا گیا ہے اور انہیں ہدیات کی گئی ہے کہ متعلقہ دستاویزات سمیت کمیشن کے سامنے پیش ہو کر معاونت کریں۔

معاونت طلب

مزید :

صفحہ اول -