وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کریں، 16وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری

  وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کریں، 16وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے معاملے پر وزیر اعظم کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم آفس نے دوسری مرتبہ وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیاہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق کابینہ نے متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کیے۔ وزارتوں نے کابینہ کے 5 فیصلوں پر مقررہ وقت میں عمل نہیں کیا، 16 وزارتوں کو مزید 21 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے 21 دنوں میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی، ڈلیوری یونٹ وفاقی کابینہ کو رپورٹ پیش کرے گا۔وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ لیٹر پر عملدرآمد میں کوتاہی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہو گا۔ وزیر اعظم نے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔ وزارتوں کو مقررہ وقت میں خالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا۔ وزارتوں کو تمام خالی آسامیوں کے لئے قوائد و ضوابط بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔ سرکاری ملازمین کے سنیارٹی مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

ریڈ لیٹر

مزید :

صفحہ اول -