نیب ملتان کا بہاولپو ر میں اراضی تقسیم پر شہبازشریف کو سوالنامہ ارسال

    نیب ملتان کا بہاولپو ر میں اراضی تقسیم پر شہبازشریف کو سوالنامہ ارسال

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (ملتان) نے اراضی تقسیم پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔نیب ملتان کی جانب سے جاری نوٹس میں شہباز شریف پر بہاولپور کے علاقے لال سہانرا میں 14ہزار400 کینال کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر کو 18 مئی تک سوالنامہ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے 1976ء کے لال سہانرا متاثرین میں اراضی تقسیم پر شہبازشریف کو نیب ملتان کے نوٹس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1976ء کا کیس بنانے پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو شرم اور حیا آنی چاہیے۔ ثابت ہوگیا کہ اب تک شہباز شریف کے خلاف جو مقدمے بنائے گئے، وہ سب جھوٹ اور صرف سیاسی انتقام تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو صرف شریف برادران کے کیسز اور چہرے نظر آتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -