ٖٓافغانستان میں ملا عمر کا بیٹا محمد یعقوب افغان طالبان کا عسکری چیف مقرر

    ٖٓافغانستان میں ملا عمر کا بیٹا محمد یعقوب افغان طالبان کا عسکری چیف مقرر

  

قندھار (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان تحریک کے امیر ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب کو طالبان کا عسکری چیف مقرر کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر ر سا ں ادارے کے مطابق طالبان تحریک کے امیر ملا محمد عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے نائب بھی ہیں۔ د و سری طرف طالبان نے قیدیوں کے تبادلہ کے سلسلے میں مزید 48 افغان فوجی رہا کر دئیے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تر جمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا مزید 48 افغان فوجیوں کو رہا کر دیا ہے، قیدیوں کا تبادلہ تمام قیدیوں کی رہائی تک جاری رہے گا۔ دریں اثناء کابل انتظامیہ امریکہ کیساتھ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے تحت اب تک 900 سے زائد طالبان قیدیوں کو رہا کرچکی ہے۔یہ رہائی امریکہ اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو طے کیے گئے معاہدے میں شامل قیدیوں کے تبادلے کے پروگرام کا حصہ ہے جس میں درجنوں افغان سکیورٹی اہلکاروں کو بھی رہا کیا گیا ہے۔ افغانستان کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا کہ اب تک افغان جیلوں سے 933 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔افغان حکام کے مطابق کابل نے اب تک کم خطرہ رکھنے والے طالبان قیدیوں کو رہا کیا ہے جو لڑائی سے دور رہنے کے عزم کا اظہار کرچکے ہیں۔طالبان کا اصرار ہے کہ افغانستان کی جیلوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث ان کے اراکین کی رہائی میں تیزی لائی جائے۔

چیف مقرر

مزید :

صفحہ اول -