ہائی پاور بورڈ میٹنگ،گریڈ 21کے 11افسروں کی گریڈ 22میں ترقی

  ہائی پاور بورڈ میٹنگ،گریڈ 21کے 11افسروں کی گریڈ 22میں ترقی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ ہائی پاور بورڈ میٹنگ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 8، پولیس سروس کے 3 گریڈ 21 کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دیدی گئی۔ ہائی پاور بورڈ میٹنگ میں سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے علاوہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی شریک تھے۔ ہائی پاور بورڈ میٹنگ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے کل 39 جبکہ پولیس سروس پاکستان کے 11افسران کو ترقی دینے کے معاملے پر غور ہوا جن میں پاس کے کل 8اور پی ایس پی کے 3افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ہائی پاور بورڈ میٹنگ میں سیکرٹریٹ گروپ کی گریڈ 22کی کوئی پوسٹ خالی نہ ہونے کے سبب کسی افسر کی ترقی کا معاملہ زیرغور نہیں آیا۔

ترقی

مزید :

صفحہ اول -