چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ ااوران کے سٹاف میں شامل 6افراد کی کورونا رپورٹس منفی آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر میں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔عدالتی حکام کے مطابق جسٹس اطہرمن اللہ نے گزشتہ روزاپنا کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج آ گئی ہے جو منفی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ملازمین کے مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرز کی ٹیم جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ روز 25 ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ ہائیکورٹ کی ڈسپنسری پہنچی تھی۔

کورونا ٹیسٹ منفی

مزید :

صفحہ اول -