غریبوں کا کورونا ٹیسٹ مفت کیوں نہیں کیا جارہا ہے، رحمان ملک

غریبوں کا کورونا ٹیسٹ مفت کیوں نہیں کیا جارہا ہے، رحمان ملک

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے اپنے آپ، حکومت اور عوام سے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم سوالات اٹھائے ہیں کہ تمام عزیزان وطن کورونا وائرس پر سیاست کھیلے بغیر میرے تین سوالات ہیں، اگر صرف 2 لاکھ ٹیسٹوں میں سے پچیس ہزار مثبت ہیں تو 20 کروڑوں میں سے کتنے مثبت ہوں گے۔ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کیا اس صورتحال میں ہجوم کی اجازت دی جا سکتی ہے جب کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہو، میرے ملک کے غریبوں کا کورونا ٹیسٹ مفت کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں تمام سیاسی کارکنوں، دانشوروں، صحافیوں، ڈاکٹروں اور ہر طبقے سے رہنمائی کی درخواست کرتا ہوں، میں سینیٹ میں عوام کی رہنمائی سے حقائق کے ساتھ عوام کا مقدمہ پیش کرونگا۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کورونا وائرس نہایت حساس و عوامی تشویش کا معاملہ ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سماجی دوری کو اپناتے ہوئے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پبلک سماعت کریگی۔

رحمان ملک

مزید :

صفحہ اول -