لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل سمیت دیگر کے خلاف کیس لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ریفرنس آنے تک کیس کو داخل دفتر کردیا،عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس پر سماعت کی،عدالت نے قراردیا کہ ریفرنس آنے پر تمام ملزمان کو طلب کیا جائے گا،نیب کا موقف ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی میں غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزام ہے،وسیم اجمل کی لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

داخل دفتر

مزید :

صفحہ آخر -