شہباز تتلا کو پلاننگ کیساتھ قتل کیا، ملزم مفخر عدیل کااعتراف، چلا ن عدلات میں پیش

شہباز تتلا کو پلاننگ کیساتھ قتل کیا، ملزم مفخر عدیل کااعتراف، چلا ن عدلات ...

  

لاہور(نامہ نگار)شہباز تتلا قتل کیس میں ایس ایس اپی مفخر عدیل نے اقبال جرم کرلیا۔ پولیس نے سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف مقدمے کاچالان تفتیش مکمل کرنے کے بعد سیشن عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔ چالان کے متن میں کہا گیاہے کہ دوران تفتیش پولیس افسرمفخر عدیل نے اقبال جرم کرلیاہے،شہباز تتلا کو قتل کرنے کے بعد ایس ایس پی مفخر عدیل روپوش ہوگیا،مفخر عدیل نے اپنے دوست شہباز تتلا کی لاش کیمیکل میں ضائع کی، شہباز تتلا کی نعش اور کیمیکل کو جس جگہ ضائع کیا گیا وہاں سے نمونے حاصل کئے گئے،کیمیکل کے نمونوں کو فرانزک کے لئے لیبارٹری بھیجوایا گیا،شہباز تتلا کو جس جگہ قتل کیا گیا اس کواچھی طرح دھویا گیا۔چالان میں کہاگیاہے کہ مفخر عدیل کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے،پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان کوپراسکیوشن برانچ جائزہ لینے کے بعد منظور کرے گی،پولیس افسر مفخر عدیل کے خلاف مقدمہ چالان تھانہ نصیر آباد پولیس نے سیشن عدالت میں جمع کروایاہے۔

قتل کیس چالان

مزید :

صفحہ آخر -