نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے متعلق کئی طلبا کی درخواستیں نمٹادی گئیں

نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے متعلق کئی طلبا کی درخواستیں نمٹادی گئیں

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے متعلق کیس میں کئی طلبا کی درخواستیں نمٹادیں، عدالت نے میڈیکل کالجوں میں اپ گریڈیشن کے بارے میں ڈسپلے ہونے والی فہرست پر وکلاء کی جانب سے اعتراضات عائد کرنے پرباقی درخواستوں پروکلاء کو11 مئی کوحتمی دلائل کے لئے طلب کرلیا ہے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مس جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیئے کہ میرٹ پر آنے والوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے۔فاضل جج نے کہا کہ عدالت نے نجی میڈکل کالجوں سے متعلق حتمی فہرست دوروز قبل ڈسپلے کرنے کا حکم دیا تھا جس پرکئی وکلاء کی جانب سے داخلہ سے متعلق فہرست پر اعتراضات عائد کردیئے گئے،فاضل جج نے مزید ریمارکس دیئے کہ کئی طلبہ کی جانب سے اب پورے سسٹم کو چیلنج کیا گیا ہے جس کا کوئی جواز نہیں،کیس بچوں کے مستقل کا ہے اس کا عدالت جلد فیصلہ کردے گی،طلباکی جانب سے عدالت میں یو ایچ ایس کی 19فروری 2020ء کی داخلہ پالیسی کے نوٹفکیشن کو چیلنج کیا گیاہے۔

نجی میڈیکل کالجز

مزید :

صفحہ آخر -