توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو نوٹس جاری

  توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری عتیق الرحمن کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے اپنی اراضی کی نشاندہی کے لیے پٹواری راو احسان الحق کو درخواستیں دیں،پٹواری نے نشاندہی کے لئے رشوت مانگی،اینٹی کرپشن نے بھی پٹواری کے خلاف اس کی درخواست پر شنوائی نہیں کی،عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کو بھجوا ئی تھی۔علاوہ ازیں

لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایم ایس سروسز ہسپتال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے احمد بخش کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ 10سال سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہا ہے، درخواست گزار کو محکمانہ پالیسی کے تحت ریگولر نہیں کیا جا رہا، عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے ایم ایس سروسزہسپتال کو بھجوا ئی تھی۔

توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -