بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے فنڈ منجمدنہیں کئے،پنجاب حکومت کی عدالت میں وضاحت

  بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے فنڈ منجمدنہیں کئے،پنجاب حکومت کی عدالت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)بارشی پانی کو محفوظ کرنے اور نکاسی کے زیر تعمیر منصوبوں پر کام روکنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ترقیاتی منصوبوں کے اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹادی،جسٹس شاہد کریم نے واٹر کمیشن کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ مون سون موسم آنے والا ہے بارشوں کے پانی کو اکٹھا اور نکاسی کے منصوبوں کی تکمیل ضروری ہے،حاجی کیمپ سے بھی پانی کی نکاسی کا زیر تعمیر منصوبہ پر بھی کام روک دیا گیا ہے۔ منصوبوں کی تکمیل کرنے اور محکمہ خزانہ کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔
بارشی پانی

مزید :

صفحہ آخر -