پنجاب اسمبلی میں 7آرڈیننس پیش، حکومتی کورونا کنٹرول پالیسیاں ناکام، اقدامات ناکافی، اپوزیشن

پنجاب اسمبلی میں 7آرڈیننس پیش، حکومتی کورونا کنٹرول پالیسیاں ناکام، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے کوروناکیخلاف حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہا ر اور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کورونا وباء کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔کورونا پر بحث کے دوران اپوزیشن رکن اعظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی کرونا کو اپنی زبان کچھ دنوں کیلئے بند رکھنی چاہئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہامسلم لیگ (ن) کے بنائے منصوبے آج موجودہ حکومت کے کام آرہے ہیں جسکے جواب میں صوبائی وزیر قانو ن راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے باخوبی آگاہ ہے۔ اپوزیشن ہر معاملے میں سیاست نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ چالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میں محکمہ سکینڈری ہیلتھ کے متعلق سوالوں کے جواب صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی جانب سے دئے گئے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی عظمیٰ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاسی کرونا کو اپنی زبان کچھ دنوں کیلئے بند رکھنی چاہیے۔زکوۃ اور خیرات کی بات پر سپریم کورٹ نے بھی مہر لگادی۔چینی اور گندم والی رپورٹس دبالی گئی ہے۔ زبان بندی کیلئے دباؤ ڈالا جاتاہے۔ حکومت اس معاملے میں مکمل فیل ہوئی ہے۔ عمران خان نے خود لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کی جائے۔ پنجاب حکومت نے دو ماہ پہلے محکمہ صحت کو ایک ہی دن میں گیارہ ارب روپے جاری کردیے۔ان گیارہ ارب سے کرونا کے خاتمے کیلئے کیا کیا چیزیں خریدی گئی۔ محکمہ صحت نے کتنے وینٹی لیٹرز خریدے؟۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف،سینٹری ورکرز کو حفاظتی کٹس دی جائیں۔قرنطینہ میں لوگ احتجاج کررہے ہیں۔بعد ازاں وزیر قانون نے، آرڈیننس (تدارک وکنٹرول) متعدی امراض پنجاب 2020، آرڈیننس (ترمیم) مقامی حکومت پنجاب 2020، آرڈیننس(ترمیم) دیہی پنچائتیں اور نیبر ہڈ کونسلیں پنجاب 2020، آرڈیننس (ترمیم) اسٹامپ پنجاب 2020، آرڈیننس امتناع ہورڈنگ پنجاب 2020، آرڈیننس (ترمیم) (پروموشن اینڈ ریگولیشن) پرائیویٹ تعلیمی ادارے پنجاب 2020، آرڈیننس (پنجاب ترمیم) مجموعہ ضابطہ دیوانی 2020 پیش کیے جسے سپیکرچودھری پرویزالٰہی نے متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سپرد کر کے دو ما ہ میں رپورٹ طلب کر لی۔اجلاس کا وقت ختم ہونے پر سپیکر نے اجلاس پیر صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔
پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -