گند م چوری سکینڈل، نیب کا محکمہ خورا ک سندھ حکام کیخلاف 4ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ

    گند م چوری سکینڈل، نیب کا محکمہ خورا ک سندھ حکام کیخلاف 4ریفرنسز دائر کرنے ...

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ میں گندم چوری سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیب سکھر نے محکمہ خوراک کے حکام کیخلاف چار کرپشن ر یفر نسز دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق صوبہ سندھ میں گندم چوری سکینڈل کیس میں نیب نے محکمہ خوراک حکام کیخلاف چار کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک سکھر کے افسران کیخلاف 12 کروڑ، محکمہ خوراک لاڑکانہ کے افسران کیخلاف 87 کروڑ روپے، محکمہ خوراک خیرپور کے افسران کیخلاف 5 کروڑ 82 لاکھ اور کشمور کے افسران کیخلاف 7 کروڑ 49 لاکھ روپے کرپشن کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ خوراک سکھر کے افسران کیخلاف 78 کروڑ روپے کرپشن کی نئی انکوائری کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

نیب فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -