مقبوضہ کشمیر،لوگوں کو شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے سے روکنے کیلئے سخت کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر،لوگوں کو شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے سے روکنے کیلئے ...

  

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے لوگوں کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کارروائی کے دوران شہید ہونیوالے مجاہد کمانڈرریاض نائیکو اورایک اور نوجوان کی غائبانہ نماز جنازہ اد اکرنے سے روکنے کیلئے سخت کرفیو نافذ کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے اور بھارت مخالف مظاہروں کی اپیل کی تھی۔حریت کانفرنس کی طرف سے جاری احتجاجی کلینڈر کے مطابق لوگوں سے کہاگیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط اور کوروناوائرس سے نجات دلانے کی غرض سے اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کرنے کیلئے اتوار کو نماز عشا کے بعد اپنے گھروں کی چھتوں پر ازان دیں۔قابض انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں محصور رکھنے کیلئے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کر دی۔ فورسز اہلکاروں نے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کیلئے خار دار تاریں بچھا کر تمام سڑکیں اور گلیاں بند کردیں۔ تاہم سخت کرفیو کے باوجود کم تعداد میں لوگوں نے مقامی مساجد میں ریاض نائیکو اور دیگر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

غائبانہ نماز جنازہ

مزید :

صفحہ آخر -