ازبکستان حکومت نے پچیس فیصد تجارتی اضافے کو برقرار رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، مشیر تجارت

ازبکستان حکومت نے پچیس فیصد تجارتی اضافے کو برقرار رکھنے میں دلچسپی کا ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ازبکستان حکومت نے دونوں ملکوں کے درمیان پچیس فیصد تجارتی اضافے کو برقرار رکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ازبکستان دوا سازی، ٹیکسٹائل، آم، آلو اور دیگر سبزیوں و پھلوں کی پاکستان سے درآمدات سمیت سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبے لگانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔میری برآمد کنندگان سے اپیل ہے کہ وہ ازبکستان کی طرف توجہ دیں اور اب تک کے اچھے نتائج کو آگے لے کر بڑھیں۔ جمعہ کو مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ازبکستان کے نائب وزیر اعظم سے وڈیو کانفرنس کی۔ ازبکستان حکومت نے دونوں ملکوں کے درمیان پچیس فیصد تجارتی اضافے کو برقرار رکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ازبکستان دوا سازی، ٹیکسٹائل، آم، آلو اور دیگر سبزیوں و پھلوں کی پاکستان سے درآمدات سمیت سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبے لگانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔۔دونوں جانب سے تجارت و سرمایہ کاری پر مشترکہ ورکنگ گروپ کو تشکیل دینے اور جلد از جلد اس کا اجلاس بلانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ میری برآمد کنندگان سے اپیل ہے کہ وہ ازبکستان کی طرف توجہ دیں اور اب تک کے اچھے نتائج کو آگے لے کر بڑھیں۔

مشیر تجارت

مزید :

صفحہ آخر -