تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید کی والدہ انتقال کرگئیں

  تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید کی والدہ انتقال کرگئیں

  

اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کرگئیں، تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کرگئیں ہیں، دکھ کی گھڑی میں فیصل جاوید اور ان کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں۔عمران خان نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر نہایت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید اور اہل خانہ سے مکمل ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِجمیل کی دعا کی۔

والدہ انتقال

مزید :

صفحہ آخر -