جج ویڈیوکیس،وعدہ معاف گواہ فیصل شاہین کی درخواستِ ضمانت مسترد

  جج ویڈیوکیس،وعدہ معاف گواہ فیصل شاہین کی درخواستِ ضمانت مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے جج ویڈیو کیس کے وعدہ معاف گواہ فیصل شاہین کی درخواست ضمانت مسترد کرد ی۔ جمعہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس نے درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصل شاہین نے وعدہ معاف گوا ہ بننے کے بعد درخواست ضمانت دائرکی تھی۔ ایف آئی اے نے فیصل شاہین کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ایف آئی اے نے کہا کہ فیصل شاہین وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے،جیل سے باہرجان کوخطرہ ہوگا،فیصل شاہین اہم کیس کا گواہ ہے،ضمانت نہ دی جائے۔ واضح رہے کہ فیصل شاہین گرفتاری کے بعدوعدہ معاف گواہ بنا تھا اور اس نے ایف آئی اے کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔ فیصل شاہین نیجج کی گفتگو کی ویڈیو بنانے میں ناصربٹ کی سہولت کاری کا اعتراف کیا تھا۔جج ارشد ملک کی وہی ویڈیومریم نواز نے پریس کانفرنس میں استعمال کی تھی۔ ایف آئی اے نے چالان میں فیصل شاہین کا نام بطور وعدہ معاف گواہ شامل کیا تھا۔
جج ویڈیو کیس

مزید :

صفحہ آخر -