8مئی کا دن تھیلیسیماء کے مریضوں کی دیکھ بھال کاپیغام دیتاہے، یاسمین راشد

  8مئی کا دن تھیلیسیماء کے مریضوں کی دیکھ بھال کاپیغام دیتاہے، یاسمین راشد

  

لاہور (جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیاء کے عالمی دن کے موقع پرتھیلیسیمیاء کے مریضوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔ اس موقع پروائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان اور تھیلیسیمیاء سوسائٹی آف پاکستان کے عہدیداران سیدعدنان اورعبدالمنعم خان کے علاوہ تھیلیسیماء کے مریض بچے بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ 8مئی کادن ہمیں تھیلیسیماء کے مریضوں کی دیکھ بھال کاپیغام دیتاہے۔ کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال کے باوجودتھیلیسیماء کے مریضوں کاعلاج بغیرکسی تعطل کے جاری ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ تھیلیسیماء سوسائٹی آف پاکستان صوبہ بھرکے رجسٹرڈتین ہزارتھیلیسیماء مریضوں کوانتقال خون، ادویات، کھانے اورپک اینڈڈراپ کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے۔بچے اپنے ہاتھوں کوبارباردھوئیں۔ ہم تھیلیسیمیاء کے عالمی دن کے موقع پرمریضوں کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -