کورونا سے جاں بحق اہلکاروں کو شہید کا درجہ دیا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی کا خط

  کورونا سے جاں بحق اہلکاروں کو شہید کا درجہ دیا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کورونا سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کو شہید کا درجہ دینے کیلئے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔خط میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا سندھ حکومت ڈیوٹی کے دوران جاں بحق اہلکاروں کو شہداء کا درجہ دے، کراچی پولیس کے دو اہلکار کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ شہید کا درجہ ملنے سے اہلخانہ کو شہید کوٹہ کی مراعات حاصل ہوں گی۔خط میں آئی جی سندھ کے ذریعے سندھ حکومت سے سفارش کی گئی ہے۔

خط

مزید :

صفحہ آخر -