پی ٹی آئی صوبوں سے اختتارات واپس لینے کے حق میں نہیں: فواد چودھری

پی ٹی آئی صوبوں سے اختتارات واپس لینے کے حق میں نہیں: فواد چودھری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صوبوں سے اختیارات واپس لینے کے حق میں ہرگز نہیں لیکن صوبوں میں رقم کی تقسیم کے لیے بنائے گئے این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے میں تبدیلی آنی چاہیے۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو بڑی رقم چلی جاتی ہے لیکن وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا۔ وفاق کو قرضوں کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے، بڑے منصوبے چلانے ہوتے ہیں اور دفاعی بجٹ دینا ہوتا ہے۔ صوبوں میں وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کا دفتر ہی اصل اختیارات کی نیچے منتقلی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے اپنے انٹرویو میں وزرائے اعلیٰ کو وزیراعظم سے بھی زیادہ بااختیار قرار دیا۔ انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی پر نواز شریف سے کوئی لین دین نہیں ہو رہی۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -