جدید مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو 20 جیلوں میں فعال کیا جائیگا،راجہ بشارت

      جدید مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو 20 جیلوں میں فعال کیا جائیگا،راجہ بشارت

  

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے جامع اصلاحات لا نے کا فیصلہ کیا گیا،جیلوں سے متعلق موجودہ قوانین اور رولزمیں ترامیم اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محکمہ جیل خانہ جات کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پریزن ایکٹ 1894 کا ترمیم شدہ ڈرافٹ 12 مئی تک تیار کر لیا جائے گا۔ پنجاب پروبیشن و پیرول سروس ایکٹ 2019 کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا۔پیرول بورڈ کی منظوری وزیر اعلی پنجاب نے دیدی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیلوں کے ریکارڈ کی آٹومیشن اور قیدیوں کی مانیٹرنگ کے لیے جدید مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جسے صوبہ کی سات جیلوں میں فعال کر دیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں اسے مزید 20جیلوں میں فعال کردیا جائے گا۔ راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق جیلوں کے اصلاحاتی پروگرام کو جلد مکمل کیا جائے۔

راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -