اوجی ڈی سی ایل کیمپ 7افراد میں کرونا پازیٹو نکلنے پر سیل کیا، ڈپٹی کمشنر چکوال

  اوجی ڈی سی ایل کیمپ 7افراد میں کرونا پازیٹو نکلنے پر سیل کیا، ڈپٹی کمشنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی راجعان آئل فیلڈ میں ایک کرونا مریض قمرالزمان پازیٹو نکلا تو اوجی ڈی سی ایل نے بغیر انتظامیہ کے نوٹس میں لائے مریض کو اسلام آباد ریفر کر دیا۔ضلعی انتظامیہ نے قمرالزمان کے ساتھ رہنے والے چھ افراد کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے مزید تین پازیٹونکل آئے۔اس پر ضلعی انتظامیہ نے پورا آئل فیلڈ کیمپ سیل کر دیا اور کمپنی سے کہا کہ اپنے باقی ماندہ تمام ملازمین جو 79 ہیں کا بھی ٹیسٹ کروائیں جس کے بعد مزید تین اور افراد میں کرونا پازیٹو نکل آیا۔ جس سے علاقے میں مزید لوگوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اوجی ڈی سی ایل کی اس مجرمانہ غفلت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کے ایس او پیز کو بالکل فالو نہیں کیا اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے علم میں نہ لا کر انہوں نے سخت مجرمانہ غفلت کا ثبوت دیا ہے۔حکومتی ایس او پیز کے مطابق کرو ناکا کیس جہاں بھی ڈائیگنوز ہوتا ہے وہاں کے علاقے کو سیل کردیا جاتا ہے اور علاقے کے لوگوں کے سیمپل لے کر لیبارٹری بھیج دئیے جاتے ہیں اور اس علاقے کو ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے اور تمام افراد کے ٹیسٹ نگیٹو آنے پر علاقے کو ڈی سیل کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہااس وباء کے کنٹرول کیلئے شروع دن سے ریسکیو1122پولیس،ریونیو،آرمی اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ لوگو ں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کے دن رات کام کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چکوال

مزید :

صفحہ آخر -