وفاق کا سندھ میں علیحدگی پسند3 تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاق کا سندھ میں علیحدگی پسند3 تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

  

کراچی (این این آئی)وفاقی حکومت نے سندھ کی علیحدگی پسند تنظیم جئے سندھ قومی محاذ اور اس کی دو شدت پسند تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جے ایس کیو ایم کے علاوہ سندھو دیش انقلابی آرمی اور سندھو دیش لبریشن آرمی پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے،یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے اور ای آر اے اور ایس ایل اے کی سندھ اور بلوچستان میں دہشتگردی کے ثبوت فراہم کرکے بتایا گیا ہے کہ ان عسکریت پسند گروپوں کو سیاسی جئے سندھ قومی محاز(اے)کی حمایت حاصل ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ گروپ سی پیک منصوبے کیلئے بڑا خطرہ ہیں،ایک سرکاری افسرنے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ عسکریت پسند گروپوں کی کارروائیوں کے کافی ثبوت موجود ہیں اور یہ ملک دشمن فورسز کیلئے کام کررہے ہیں۔

تنظیمو ں پر پابندی

مزید :

صفحہ آخر -