پاکستان میں اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا: چودھری سرور

پاکستان میں اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا: چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان میں اقلیتیں جتنی آزاد ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گردوارہ جنم استھان میں غر یب خاندانوں میں راشن تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔چودھری نے مزید کہا کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی پرگامزن نر یندر مودی خود بھارت کیلئے سب سے بڑ اخطرہ بن چکا ہے۔بھارت کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں نر یندر مودی بھارت کو توڑ نے کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔بھارت اقلیتوں کیساتھ جو ظلم کررہا ہے اسکے خلاف آج امر یکہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھی آواز بلند کر رہے ہیں۔ پاکستان آج بھی اَمن کی بات کر تا ہے لیکن نریندرمودی کان کھول کر سن لیں کہ پاکستان کی اَمن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر بھارت نے کوئی حر کت کی توا س کو ایسا جواب دیں گے کہ تاریخ میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملے گی۔بعدازاں چودھری سرور نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ ملک بھر میں آج سے لاک ڈاؤن میں نر می کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان میں کورونا ختم ہو چکا ہے بلکہ آنیوالے دنوں میں کورونا میں مزید شدت آنیوالی ہے جس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ مارکٹیں سمیت مختلف شعبے اوپن ہونے کے باوجود عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے اور کسی قسم کی کوتاہی سے گر یز کیا جائے۔ اس موقعہ پر سردار ستونت سنگھ،سردار امیر سنگھ،ڈاکٹر ممپال سنگھ،پیر سید حسن شاہ،مون خان ڈی سی راجہ منصور اور ڈی پی او اسماعیل خٹک سمیت دیگر بھی موجود تھے

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -