لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود امریکی سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل رہینگی

لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود امریکی سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل رہینگی

  

اسلام آباد (آئی این پی) لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ صرف امریکی شہریوں کیلئے ایمرجنسی قونصلر سروس اور ویزا سروس مہیا کر رہا ہے تاہم پاکستان میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کی سروسز کیلئے بند ہیں۔امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے میں معمول کی ویزا سروسز بھی معطل رہیں گی۔ جلد معمول کی سروسز دوبارہ شروع کر دی جائیں گی لیکن ابھی تک حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔امریکی سفارتخانے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں امریکی شہری بذریعہ ای میل قونصلر سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ بہت سارے امریکی شہری وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ پاکستان میں مقیم امریکی شہری وطن واپسی کیلئے دوحہ اور برطانیہ کیلئے کمرشل فلائٹس کا جائزہ لیتے ر ہیں۔

امریکی سفارتخانہ

مزید :

صفحہ آخر -