امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خادمِ خاص کرونا وائرس کا شکار

      امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خادمِ خاص کرونا وائرس کا شکار

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک خادم خاص کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔اس کا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پہلے صدر کے ایک قریبی ملازم کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی اطلاع دی گئی تھی اور اس کے بعد وائٹ ہاؤس نے اس کی تصدیق کی ہے۔یہ خادم امریکی بحریہ سے تعلق رکھتا ہے۔وائٹ ہاؤس میں برسرزمین کام کرتا ہے اور وہ بالعموم صدر اور ان کے خاندان کے نزدیک ہی ہوتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کا شکار ہونے والا ملازم صدر کیلئے کھانے کا بندوبست کرتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری ہوگن گڈلے نے ایک بیان میں کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے اس کے بعد کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں،ان کا نتیجہ منفی آیا ہے اور ان دونوں کی صحت بہت اچھی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ

مزید :

صفحہ آخر -