پنجاب اسمبلی میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے قانون سازی تیز کرینگے: عبد العلیم خا ن

  پنجاب اسمبلی میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے قانون سازی تیز کرینگے: عبد العلیم ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے دورے میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے پہلے ٹیسٹ اور شہریوں میں اس بارے شعور کی بیداری سوسائٹی کو تھیلیسیمیافری بنا سکتی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب اسمبلی میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے قانون سازی تیز کریں گے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پنجاب کے6بڑے شہروں میں تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے سندس فاؤنڈیشن کی طرف سے دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی جیب سے مالی امداد کا چیک پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ خون کی بیماری میں مبتلا بچے اور اُن کے والدین دونوں یکساں امتحان کا شکار ہوتے ہیں اور اُن کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہم سب کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے۔عبدالعلیم خان نے اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ تھیلیسیمیاکی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی زکوۃ،عطیات اور صدقات سندس فاؤنڈیشن کے نیک کاموں پر صرف کریں۔ اس موقع پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سندس فاؤنڈیشن میں خون تبدیل کرانے کیلئے آنے والے بچوں میں تحائف تقسیم کیے، اُن کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔صحافی سہیل وڑائچ،اور ادارے کے ڈائریکٹر یاسین خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -