سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ معمولی، مندی، انڈیکس میں 36.47کمی، ڈالر 10پیسے سستا

  سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ معمولی، مندی، انڈیکس میں 36.47کمی، ڈالر 10پیسے ...

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنائے جانے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید36.47پوائنٹس کی کمی سے 33267.69پوائنٹس کی سطح پر آ گیا اور 50.30 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی لیکن اس کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت9 ارب12کروڑ11لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی صرف 9کروڑ80لاکھ18ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار ملک میں لاک ڈاون میں سختی یا نرمی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری اور منافع کے حصول کی عرض سے فروخت کے یکساں رجحانات وقفے وقفے سے بڑھتے رہے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس33500 کی بلند اور33159.08پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 36.47پوائنٹس کی کمی سے 33267.67پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 14.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس14619.70پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 31.19پوائنٹس کے اضافے سے23682.18پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر330کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 166کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور25میں استحکام رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت9ارب12کروڑ11لاکھ روپے کے اضافے سے 63کھرب 5ارب 77کروڑ49لاکھ روپے ہوگئی۔جمعہ کو8کروڑ80لاکھ 18ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعرات کی نسبت49.99 فیصدشیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو ٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 390روپے کے اضافے سے 10500روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت262وپے کے اضافے سے 6100روپے ہوگئی جب کہ آئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت39.09روپے کی کمی سے620.91روپے اورانڈس موٹرکے حصص کی قیمت30.19روپے کی کمی سے 959.81روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز، ہیسکول پٹرول، میپل لیف،ہم نیٹ ورک،ٹی آر جی پاکستان،سوئی نادرن گیس کمپنی،فوجی سیمنٹ،ڈیکسون آکسی چیم،حبیب بینک اور پاک الیکٹران کے حصص سرفہرست رہے۔انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قد میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے بڑھ گئی اور قیمت فروخت مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر10پیسے کی کمی سے 160.10روپے سے گھٹ کر 160 روپے اور قیمت فروخت160.30روپے سے گھٹ کر160.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید159روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت160روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171روپے سے بڑھ کر172روپے اور قیمت فروخت173روپے سے بڑھ کر174روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید197.50روپے سے گھٹ کر196روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے گھٹ کر198روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.50روپے سے بڑھ کر41.70روپے اور قیمت فروخت42روپے سے بڑھ کر42.20روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.70روپے سے بڑھ کر42.75روپے اور قیمت ٖفروخت43.20روپے سے بڑھ کر43.25روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -