پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی، 3ارب کی کرسٹل ڈرگ بر آمد

  پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی، 3ارب کی کرسٹل ڈرگ بر ...

  

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے پسنی سے ملحقہ سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کر کے 100کلو گرام کرسٹل ڈرگ قبضے میں لے لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی 100 کلو گرام کرسٹل ڈرگ کی مالیت تقریبا تین ارب روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف بروقت کاروائی پاک بحریہ کی سمندری حددود کی مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کاروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق موجودہ صورتحال کے باوجود جاری جرائم پیشہ عناصر کی مذموم سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پاک بحریہ پر عزم ہے۔

کرسٹل ڈرگ

مزید :

صفحہ آخر -