بلوچستان سے ٹڈی دل کی آمد جاری، حکومت فضائی سپرے پلان پر عمل درآمد کرے: بلاول بھٹو

    بلوچستان سے ٹڈی دل کی آمد جاری، حکومت فضائی سپرے پلان پر عمل درآمد کرے: ...

  

اسلام آباد (این این آئی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں ٹڈی دل کی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹڈی دلوں پر قابو پانے کے لئے بلاتاخیر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے،وفاقی اور سندھ حکومت کے اجلاس میں طئے شدہ ایکشن پلان پر عملدرآمد میں تاخیر زراعت کے ساتھ ساتھ معیشت کے لئے بھی خطرناک ہوگا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ طے شدہ ایکشن پلان کے تحت کم سے کم 12 طیاروں کے ذریعے بلوچستان کے ان علاقوں میں اسپرے کیا جانا تھا، جو ٹڈیوں کے آنے کا راستہ ہیں لیکن وفاقی حکومت اس سلسلے میں بلوچستان میں اتنے طیارے استعمال نہیں کر رہی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صرف ایک طیارہ اور تین ہیلی کاپٹرز استعمال کیئے جا رہے ہیں، جو بڑی تعداد میں موجود ٹڈیوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ٹڈیوں کے دل سندھ کے اضلاع کشمور، لاڑکانہ، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی داخل ہوگئے ہیں،اس وقت مذکورہ ٹڈی دل سندھ، پنجاب اور یہاں تک کہ خیبرپختونخوا کے علاقوں تک جانے سے قبل بھارت کے صحرا میں چلے گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارت کا صحرائی علاقے میں ٹڈیوں کی بریڈنگ کے لئے ماحول زرخیز ہے،وفاقی حکومت کے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی کلیدی ذمیداری ہے کہ وہ فضائی سپرے کروائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت سندھ نے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو کیڑے مار ادویات اور گاڑیاں مہیا کردی ہیں۔ ٹڈی دلوں نے جیسے ہی پاکستان بھر میں فصلوں پر حملہ کیا ہے تو فوڈ سیکیورٹی کی وفاقی وزارت ایک بار پھر لاپتہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اگر ان حالات میں قحط پڑا تو اس کی ذمیدار وفاقی حکومت ہوگی۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -